4 جولائی، 2024، 3:24 PM

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا

علامہ محمد تقی نقوی، علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا تحسین کے دستخطوں سے نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وفاق ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ مدارس دینیہ میں نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا ہے۔2025ءکے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین علامہ سید محمدتقی نقوی کی زیر نگرانی 21 دسمبر 2022ءکو نصاب کمیٹی کے اجلاس میں جدید تقاضوں کے مطابق نصاب تعلیم کا جائزہ شروع کیا۔

کمیٹی کے مختلف اجلاسوں میںنصاب تعلیم کو حتمی شکل دی گئی ۔ نئے نصاب کے اجرا کا اعلامیہ چیئرمین نصاب علامہ محمد تقی نقوی،سیکرٹر ی جنرل وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا ملک محمد تحسین کے دستخطوں سے نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مدارس کے سربراہا ن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملحقہ دینی ادارے طلبہ کی نئے نصاب تعلیم کے مطابق تیاری کروائیں اور ان کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔

News ID 1925178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Muzamil Abbas shah PK 04:00 - 2024/07/05
      0 0
      33917
    • 09:03 - 2024/07/05
      0 0
      اسلام وعلیکم و رحمۃ اللّٰہ